Thursday, March 27, 2025, 12:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس کے ساحل سے 2 مشتبہ تارکین وطن کی لاشیں برآمد

فرانس کے ساحل سے 2 مشتبہ تارکین وطن کی لاشیں برآمد

ایک دن میں سمندر میں مجموعی طور پر 230 افراد کو بچالیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ ملک کےشمالی ساحل سے دو مشتبہ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ سمندر میں 230 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شمالی فرانس کے ساحل پر ایسے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جو ممکنہ طور پر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

فرانس کے بحری حکام کے مطابق اتوار کے روز سمندر میں مجموعی طور پر 230 افراد کو بچایا گیا۔

بچائے جانے والوں میں ایک ایسا گروپ بھی شامل ہے جو صبح برطانیہ کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم ان کی کشتی ناکارہ ہونے کی وجہ سے 57 افراد گریولینز کے قریب پانی میں چھوڑ دیے گئے۔

banner

ان میں سے ایک شخص بے ہوش تھا جبکہ شدید سردی کی وجہ سے دوسرے پر کپکپی طاری تھی۔

حکام کا کہناہے کہ ایک اور کشتی کی جانب سے ہنگامی پیغام دیا گیا جس میں 38 افراد سوار تھے۔اسی طرح ایک مقام سے ملنے والی کشتی سے بھی 19 افراد کو نکالا گیا۔

فرانس کے بحری حکام کے مطابق ڈنکرک کے قریب، 42 مسافروں کو بچایا گیا جن میں دو کو ایئر لفٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔

شام کے وقت ایک پیٹرول بوٹ نے 33 افراد کو بچایا جو صبح سمندر عبور کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں کیلی کے آس پاس کے ساحلوں پر تارکین وطن کی عارضی کشتیاں الٹنے کے بعد لاشیں ملی تھیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق گزشتہ سال کم از کم 76 تارکین وطن برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں جان سے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024