Friday, May 23, 2025, 7:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب

فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب

مرٹس پہلی ووٹنگ میں 6 ووٹوں سے ہار گئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے ہیں۔

69 سالہ فریڈرک مرٹس پہلی ووٹنگ میں 6 ووٹوں سے ہار گئے تھے، تاہم دوسری مرتبہ وہ 9 ووٹوں سے جیت گئے۔

630 رکنی جرمن پارلیمان خفیہ ووٹنگ سے چانسلر منتخب کرتی ہے۔ اُن کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کا سوشل ڈیموکریٹس سے سیاسی اتحاد ہے، اِس لیے یہ واضح نہیں کہ پہلی بار کس پارٹی کے ارکان نے اُن کے خلاف ووٹ ڈالا۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی چانسلر پہلی ووٹنگ میں منتخب نہیں ہو سکا۔

banner

تجزیہ کاروں کی رائے میں یہ ایک کمزور جرمن حکومت کی علامت ہے جو کہ امریکی صدر ٹرمپ کی خلل انگیز پالیسیوں کے پیش نظر یورپ کے لیے تشویش کی بات ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024