Sunday, September 15, 2024, 5:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فضائی حدود کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، جاپان کی چین کو تنبیہ

فضائی حدود کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، جاپان کی چین کو تنبیہ

کسی بھی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کاارادہ نہیں: چین

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان کا کہنا ہے چین کے ایک جاسوس طیارے وائی 9 نے تقریباً 2 منٹ کے لیے جنوبی جزیرے کیوشو کے مغرب میں ڈینجو جزائر پر پرواز کی

جاپان نے چینی فوجی طیارے کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ٹوکیو میں چینی سفارتی حکام کو طلب کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے چیف کیبینٹ سیکریٹری یوشیماسا حیاشی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ صرف جاپان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ہماری سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔‘

انہوں نے ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سفارتی مذاکرات کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے قریب بڑھتی ہوئی چینی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے لیے پوری طرح تیار رہے گی۔

banner

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق فوجی طیاروں کے علاوہ چین کی اسٹیٹ اوشینک ایڈمنسٹریشن کے طیارے اور چائنا کوسٹ گارڈ کے ڈرون نے بالترتیب 2012 اور 2017 میں جاپان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

ادھر چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین میں موجود متعلقہ حکام اب تک صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملکوں نے موجودہ ’ورکنگ چینلز‘ کے ذریعے رابطے کو بحال رکھا ہے اور میں اس بات پر بھی زور دینا چاہوں گا کہ چین کاکسی بھی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024