Monday, November 4, 2024, 1:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلوریڈا میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی

فلوریڈا میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی

مشتبہ حملہ آور کا نام ریان ویسلی راؤتھ ہے ،عمر لگ بھگ 58 برس ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کےسابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کا نام ریان ویسلی راؤتھ ہے جس کی عمر لگ بھگ 58 برس ہے جب کہ وہ ریاست ہوائی کا مکین ہے۔

اتوار کو فلوریڈا میں قاتلانہ حملے کی کوشش کی تحقیقات فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کر رہی ہے۔

ایف بی آئی نے اس واقعے کو قاتلانہ حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔

banner

مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور نے فرار ہوتے وقت اپنے پیچھے ایک اے کے-47 (کلاشنکوف) طرز کی رائفل پیچھے چھوڑی تھی۔ اس رائفل پر ٹیلی اسکوپ لگا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ویڈیو ریکارڈنگ کیمرہ اور دو بیگ بھی سیکیورٹی اداروں کو ملے ہیں۔

پولیس نے فرار ہونے والے مشتبہ حملہ آور کو بعد ازاں ایک شاہراہ پر اس کی گاڑی سے اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

شیرف ریک بریڈشا نے میڈیا بریفنگ میں سیکریٹ سروس کے بارے میں کہا کہ انہوں نے کیا کیا کہ ان کا ایک اہلکار وہاں موجود تھا جس مقام پر سابق صدر گالف کھیلنے میں مصروف تھے۔

مشتبہ حملہ آور کو ایک گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے بعد ازاں پولیس نے ایک شاہراہ سے حراست میں لے لیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم عہدیداروں نے ایک بیان میں ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024