Wednesday, November 13, 2024, 6:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی، 40 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی، 40 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔

قامی حکام کا کہنا ہے سیلاب اور بارش کی وجہ سے 10 ہزار لوگ گھروں سے بےگھر ہوگئے اور 2 ماہ کی بارش دو دن میں ریکارڈ کی گئی۔

banner

سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بیشتر گاؤں بھی شدید متاثر ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں شہریوں کی مدد کررہی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024