جنوبی فلپائن میں پائروٹیکنکس (پٹاخے بنانے والے) ایک گودام میں ہونے والے زبردست دھماکے میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی سہ پہر زمبوانگا سٹی سائٹ پر ہونے والے دھماکے سے 20 میٹر (66 فٹ) گڑھا پڑ گیا، ڈپو کی دیواریں گر گئیں اور قریبی سافٹ ڈرنکس فیکٹری، اناج اور آٹے کے گودام اور علاقے کے گھروں پر ملبے جا گرے
حکام نے کہا کہ گودام کے 4 کارکن اور عملے میں سے ایک کا 4 سالہ بیٹا اس حادثے ہلاک ہوگئے، آگ کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ گودام میں رکھی ہوئی پائروٹیکنکس ہیں۔
سٹی ڈیزاسٹر آفس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔