Thursday, December 12, 2024, 2:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے: آرمی چیف

فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے: آرمی چیف

بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی کوشش کی جا رہی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔

فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ فوج اور قوم کے اعتماد کا رشتہ نہ کوئی قوت کمزور کر سکی ہے اور نہ کر سکے گی۔

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجے میں وہ عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔

banner

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا غیر متزلزل اعتماد فوج کا قیمتی اثاثہ ہے۔ فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اعتماد کے اس رشتے کو نہ کوئی قوت کمزور کر سکی ہے اور نہ ہی آئندہ کر سکتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج المعروف تحریک طالبان پاکستان کی ریاست اور شریعت مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنے نے پھر سر اٹھایا ہے جس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے برسرِ پیکار ہیں، یہ عناصر اگر پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے تو ہم بھی ان کو پاکستانی نہیں مانتے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان فتنہ الخوارج کو اپنے خیر خواہ پڑوسی ملک پر ترجیح نہ دیں۔

پاکستانی فوج کے سربراہ نے افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے فتنے کے خاتمے میں پاکستان کا ساتھ دیں جس طرح پاکستان نے ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا ہے۔

یومِ آزادی پر خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج بلوچستان کی سالمیت اور فلاح و بہبود کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024