Friday, February 7, 2025, 8:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیس بک، انسٹاگرام جوائن کرنے پر ٹک ٹاکرز کو 5 ہزار ڈالر کی پیشکش

فیس بک، انسٹاگرام جوائن کرنے پر ٹک ٹاکرز کو 5 ہزار ڈالر کی پیشکش

میٹا ٹک ٹاک پر لہراتے غیر یقینی کے سائے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نےامریکہ میں ٹک ٹاک کے مقبول کانٹینٹ کری ایٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے پُر کشش پیشکش کر ڈالی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام میں شامل ہونے والے مشہور امریکی کانٹینٹ کری ایٹرز کو 5 ہزار ڈالر (14 لاکھ پاکستانی روپے) تک ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ ‘تھرڈ پارٹی سوشل ایپس’ سے شامل ہونے والوں کو ‘آپ کی سوشل میڈیا پر شہرت’ کی بنیاد پر نقد رقم ملے گی۔

اگرچہ اس میں ٹک ٹاک کا نام کے ساتھ ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن صورتحال سے پتا چلتا ہے کہ میٹا اپنے حریف پلیٹ فارم کے ارد گرد موجود غیر یقینی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

banner

میٹا کا کہنا ہے کہ اُن کے اس ’بریک تھرو بونس پروگرام‘ کے تحت میٹا کی ایپس جوائن کرنے والے افراد کو 90 روز کے اندر یہ رقم دی جائے گی، اس شرط پر کہ کانٹینٹ کری ایٹرز باقاعدگی سے میٹا کے پلیٹ فارمز پر اپنا کانٹینٹ پوسٹ کریں گے۔

نئے آنے والوں کو ہر 30 دن کے دوران فیس بُک پر کم از کم 20 ریلز جبکہ انسٹاگرام پر 10 ریلز پوسٹ کرنی ہوں گی۔

میٹا کی جانب سے ایک اور شرط یہ ہے کہ یہ تمام اوریجنل ویڈیوز ہونی چاہییں جو پہلے کسی اور سماجی رابطے کی پلیٹ فارم پر شیئر نہ کی گئیں ہوں۔

میٹا کی جانب سے یہ نقد بونس صرف انہی صارفین کو دیا جائے گا جو پہلی مرتبہ فیس بُک یا انسٹاگرام جوائن کر رہے ہیں۔

لوگوں کو اس پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواست دینی ہو گی جس کا میٹا جائزہ لے گا اور پھر فیصلہ کرے گا کہ آیا یہ افراد نقد بونس حاصل کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔

اس کے علاوہ ان صارفین کو میٹا کے ویریفکیشن اکاؤنٹ کی فیس بھی ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کے بقول اِس ایپلیکیشن کے امریکہ میں 17 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں اور ہزاروں افراد کا روزگار بھی اسی ایپ سے جڑا ہے۔

تاہم حالیہ دنوں میں ٹک ٹاک صارفین امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس ایپلیکیشن پر پابندی عائد کیے جانے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہے ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ وقتی طور پر مؤخر تو کر دیا ہے لیکن یہ ریلیف محض عارضی ہے۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائیٹ ڈانس‘ کے پاس اب 75 روز کا وقت ہے کہ وہ امریکہ میں اپنے لیے ایک کاروباری پارٹنر تلاش کرے اور اپنے نصف شیئر اسے فروخت کر دے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024