اسپین کے مقبول فیشن برانڈ زارا نے اپنی حالیہ مہم پر ہونے والی سخت تنقید اور سوشل میڈیا پر ‘بائیکاٹ زارا’ کی مہم کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر برانڈ کی جانب سے وضاحتی نوٹ تشہیری مہم جاری ہونے کے ایک ہفتے بعد شیئر کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ‘یہ مہم جولائی میں بنائی گئی اور یہ فوٹو شوٹ ستمبر میں کیا گیا تھا، یہ تصاویر ایک مجسمہ ساز کے اسٹوڈیو میں لی گئیں جہاں کئی نامکمل مجسمے تھے، اس کا مقصد کپڑوں کی تیاری کے عمل کو آرٹ کے ماحول سے جوڑنا تھا’۔
View this post on Instagram
ہسپانوی برانڈ نے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ ‘بدقسمتی سے نئی تشہیری مہم کی تصاویر سے چند لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی وجہ سے وہ تصاویر ہٹائی دی گئی ہیں، اس مہم کا مقصد وہ نہیں تھا جو بعض صارفین سمجھ بیٹھے’۔