Saturday, January 18, 2025, 9:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں زیر حراست تین سگے بھائی قتل

پاکستان میں زیر حراست تین سگے بھائی قتل

ملزمان تھانےکی عقبی دیوار سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئے اور حوالات میں بند قیدیوں پر فائرنگ کردی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسلح افراد نے تھانے میں گھس کر زیر حراست تین بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق 6 ملزمان تھانہ صدر تاندلیانوالہ  کی عقبی دیوار سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئے، پولیس اہلکاروں  کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند قیدیوں پر فائرنگ کردی۔

مسلح افراد کے حملے میں زیر حراست تین سگے بھائی مارے گئے جبکہ جبکہ ایک ملزم زخمی ہو ا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کے لیے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا۔

banner

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مقتولین بلال، عثمان، ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نےقتل اور دہشتگردی کے مقدمہ گرفتار کیاتھا۔

پیر کو پنجاب پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024