سائپرس میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار مقرر کردیا گیا ہے۔
دارالحکومت نکوسیا میں پاکستانی شہری کی لاش 6 جنوری کو کھیت میں ملی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ 24 سالہ پاکستانی شہری کو پولیس کے ہتھیار سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
پوسٹ مارٹم کے مطابق پاکستانی شخص کی کمر کے دائیں جانب گولی کا زخم پایا گیا ہے۔
ابتدائی فارنزک رپورٹ میں نوجوان کی ہلاکت میں مجرمانہ حالات کو مسترد کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افسران نے ایک واقعےمیں مشتبہ افراد کو روکنے،گرفتار کرنے کی کوشش میں گولیاں چلائی تھیں، فائرنگ واقعے کا تعلق غیرقانونی تارکین وطن کی اسمگلنگ سے تھا۔
پولیس کے مطابق پاکستانی شخص کی ہلاکت کا اس واقعے سے تعلق ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبرص چیف پراسیکیوٹر نے معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار مقرر کر دیا۔
اٹارنی جنرل قبرص کاکہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر آزاد مجرمانہ تفتیش کار مقرر کیا گیا ہے، سینئر وکیل نینوس کیکوس پولیس تحقیقات کی قیادت کریں گے۔