Saturday, April 26, 2025, 5:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قیامِ امن کے لئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، امریکی وزیرِ خارجہ

قیامِ امن کے لئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، امریکی وزیرِ خارجہ

مارکو روبیو کی یروشلم میں اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس کا خاتمہ ضروری ہے اور یہ عسکری یا اقتدار میں رہنے والی قوت کے طور پر نہیں رہ سکتی۔

یروشلم میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہوسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حماس جب تک ایک انتظامی یا عسکری قوت کے طور پر موجود رہے گی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

یہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ کا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا دورہ ہے۔

مارکو روبیو نے نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر تبادلۂ خیال کیا۔

banner

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی وزیرِ خارجہ نے پرائیویٹ میٹنگ بھی کی۔

مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سے متعلق اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ نقطۂ نظر ہے۔ ان کے بقول وہ اس خطے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے جرات مندانہ وژن کے معترف ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اس وژن کو حقیقت بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

غزہ سے متعلق صدر ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے مطابق 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو مستقل طور پر دیگر عرب ممالک منتقل کرکے آباد کیا جائے گا جب کہ غزہ پر امریکہ کا کنٹرول ہو گا اور اسے ایک شان دار تفریحی مقام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔عرب لیگ میں شامل ممالک اس منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024