Friday, February 7, 2025, 8:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں نئی آگ، 27اموات

لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں نئی آگ، 27اموات

حکام کا 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم، 500 سے بھی منتقل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی۔

کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں ، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 5 سو قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

banner

کیلی فورنیا کے جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں آگ کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں کیونکہ خشک اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

موسمیات کے قومی ادارے کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس کے علاقے میں جمعرات یا جمعے تک آگ کی خطرناک صورت حال برقرار رہ سکتی ہے۔

پیش گوئی میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں ہفتے سے بارش ہو سکتی ہے، تاہم مینہ برسنے کا امکان 60 سے 80 فی صد تک ہے۔

لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کا مقصد بارش کی صورت میں جلے ہوئے زہریلے ملبے کو پانی کے بہاؤ میں روکنے کے انتظامات کرنا ہے تاکہ ساحلی علاقوں اور سمندر کے پانی کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں سات جنوری سے لگی آگ سے اب تک کم ازکم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جلنے والے مکانوں اور عمارتوں کی تعداد 14000 کے لگ بھگ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024