Monday, January 13, 2025, 12:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دس سال قبل لاپتہ ملائیشین طیارے کی دوبارہ تلاش شروع کرنے کا فیصلہ

دس سال قبل لاپتہ ملائیشین طیارے کی دوبارہ تلاش شروع کرنے کا فیصلہ

طیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا نے تقریباً 10سال قبل لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملائیشین وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاپتہ طیارےکی تلاش دوبارہ شروع کرنے کے لیے اوشن انفنٹی کے ساتھ معاہدہ ہواہے، اوشن انفنٹی کو طیارے کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

8 مارچ 2014 کو 227 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان پر مشتمل ملائیشین ائیر لائنز کا طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحرِ ہند کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق طیارہ آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں بحر ہند کے اوپر دیکھا گیا تھا۔

banner

ملائیشیا کے حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ملائیشیا ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام فضائی تاریخ کے سب سے بڑے زیرِ آب آپریشنز میں سے ایک تھا اور اس میں آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین جیسے ممالک شامل تھے۔

اس آپریشن کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے میں طیارے کا ملبہ تلاش کیا گیا جس میں اندازاً 120 ملین ڈالر کی لاگت آئی اور اسے 1046 دنوں کی تلاش کے بعد جنوری 2017 میں بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024