Monday, December 9, 2024, 4:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیرات پر پابندی

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیرات پر پابندی

آئندہ ہفتے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے اسموگ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے اسکول مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ابتدائی طور پر ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ صوبے کے سب سے زیادہ آلودہ رہنے والے شہروں لاہور اور ملتان میں کیا گیا ہے۔

مریضوں کی تعداد بڑھنے پر پنجاب حکومت نے آئندہ ہفتے لاک ڈاؤن لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

banner

دونوں اضلاع ملتان اور لاہور میں اسکول، کالجز اور یونی ورسٹیز کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکی ہے۔ موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے علاوہ باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسموگ چھ ماہ یا ایک سال میں ختم نہیں ہو گی اس کے لیے تین، تین ماہ کے شارٹ ٹرم پلان لا رہے ہیں۔

ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں شام چار بجے تک ڈائن اِن ہو سکے گا جب کہ اس کے بعد رات آٹھ بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملتان اور لاہور میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024