Saturday, June 21, 2025, 4:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوشال پریرا 62 رنز اور سکندر رضا 22  رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا تاہم 39 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، محمد نعیم 46، عبداللہ شفیق 41، راجہ پاکسا 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

banner

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ فن الین 12 رنز بناکر سلمان مرزا کی گیند پر چلتے بنے، رلی روسو 22 رنز، اویشکا فرنانڈو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمال 22، فہیم اشرف 28 رنز جبکہ محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عثمان مرزا اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024