Friday, February 7, 2025, 7:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے ہلاک

پاکستان میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے ہلاک

لاہور میں پندرہ روز میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہدو نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک لڑکا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول کے اچانک فائر ہونے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔

رواں ماہ یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ شاد باغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 17 سالہ عبدالرحمان پستول کے ہمراہ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

banner

متوفی عبدالرحمان اپنی والدہ کے ساتھ نانی کی وفات پر اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے ویڈیو بنانے کے لیے پستول ہاتھ میں پکڑی لیکن وہ ہتھیار میں گولی موجود ہونے سے بے خبر تھا۔ اچانک پستول سے فائر ہونے والی گولی اس کے سینے میں لگی جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

گذشتہ دنوں 14 جنوری کو غالب مارکیٹ، قاسم پورہ گلی نمبر 3 میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے بھائی کے ہاتھوں بھائی ہلاک ہو گیا تھا۔

قاسم پورہ کے رہائشی دو بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔ وہ زخمی ہو کر گر گیا۔ طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024