Friday, May 23, 2025, 8:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کےحملے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال

بھارت کےحملے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کردی، سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پاکستان معمولاتِ زندگی بھرپور طریقے سے رواں دواں ہیں۔

banner

بہاولپور میں بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے حملے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نماز فجر ادا کی ہے۔

مرید کے میں صبح ہوتے ہی شہریوں نے اپنے کام کاج کا آغاز کیا اور دکانیں کھول لی ہیں، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024