لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں مزید حملوں کے دوران 40 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ہیں ۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کے دار الحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط مراکز، کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اہداف ایک شہری علاقے کے وسط میں واقع تھے، حزب اللہ لبنانی شہریوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استحصال کر رہی ہے، حملے سے قبل شہریوں کو خطرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، گولہ بارود کے استعمال میں درستی کو مد نظر رکھا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشیوں کومتعدد مقامات کی جانب انخلا کےحکم کے بعد علاقے پر کم از کم چار حملے کئے گئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ حیفہ کے قریب بحری اڈے کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں بھی ڈرون حملے کیے۔