Monday, December 9, 2024, 5:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان اسرائیل جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت

لبنان اسرائیل جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت

جنگ بندی پر ہونے والے مذاکرات مثبت رہے ہیں؛ وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی کابینہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری دینے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان دونوں میں معاہدے کے متن پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ منگل کو کابینہ کے اجلاس کا مقصد معاہدے کے متن کی منظوری دینا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ قریب آرہا ہے اگرچہ کچھ مسائل باقی ہیں۔

banner

فرانسیسی صدر کے دفتر نے کہا کہ جنگ بندی پر مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس سے قبل عرب اخبار الشرق الاوسط نے رپورٹ دی تھی کہ بائیڈن اور میکراں منگل کو 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ لبنان-اسرائیل جنگ بندی پر ہونے والے مذاکرات مثبت رہے ہیں اور معاہدے کی طرف صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نےعند یہ دیا کہ پیش رفت معاہدے کے قریب ہے۔

کربی نے کہا مذاکرات تعمیری تھے، اور ہمیں یقین ہے کہ اس کی رفتار بہت مثبت سمت میں جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ عسکریت پسند تنظیم اور اسرائیل کے درمیان ایک سال سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر زور دیا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے ساتھ شروع ہوئی۔ گزشتہ دو مہینوں میں اس لڑائی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024