جنوبی لبنان میں منگل کو اسرائیل کے حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حملہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کے باوجود کیا گیا۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کی جانب سے آج شام نباتہہ میں حملے کے سبب سات افراد زخمی ہوئے۔
خیال رہے لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی 60 روزہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے آخری دن اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے از کم 22 افراد کو ہلاک جبکہ 40 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔
مظاہرین اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے 60 روز بعد بھی جنوبی سرحدی قصبوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے
اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند مظاہرین نے ایک روز قبل سڑک پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی تھی تو اسرائیلی فورسز نے ان پر فائرنگ کر دی۔
یہ مظاہرین 60 دن کی ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود اسرائیلی فوج کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ انخلا کی ڈیڈ لائن 26 جنوری اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے ختم ہو گئی تھی۔