Monday, January 13, 2025, 3:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان میں امریکی حمایت یافتہ آرمی چیف ملک کے صدر منتخب

لبنان میں امریکی حمایت یافتہ آرمی چیف ملک کے صدر منتخب

بیروت میں تعینات امریکی سفیر لیز جانسن نے کہا کہ وہ جوزف عون کے انتخاب پر بہت خوش ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان کی پارلیمنٹ نے دو سال سے مسلسل ناکامی کے بعد بالآخر ملک کے آرمی چیف کو نیا صدر منتخب کرلیا۔

لبنان کے نومنتخب صدر اور 60 سالہ آرمی چیف جوزف عون کو امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جنرل جوزف عون نے کہا کہ اسلحہ رکھنے کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے، جس پر حزب اللہ کے اراکین نے بھی تالیاں بجائیں۔

نومنتخب صدر نے جنوبی لبنان اور ملک کے دیگر علاقوں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا اور کہا ان علاقوں کو اسرائیل نے تباہ کردیا ہے اور عزم دہرایا کہ اسرائیل کے حملوں کو روکا جائے گا۔

banner

انہوں نے کہا کہ لبنان کی تاریخ میں آج ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کے دوران بیروت میں تعینات امریکی سفیر لیزا جانسن بھی موجود تھی اور کہا کہ وہ جوزف عون کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیرخارجہ گیڈیون سار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں لبنان کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ جوزف عون کے انتخاب سے استحکام کے فروغ اور اچھے ہمسایے کے طور تعلقات کے قیام میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ نے 2 سال کے دوران 12 بار ملکی صدر کے انتخاب کی کوشش کی لیکن کسی بھی امیدوار کو اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

تاہم اب 12 ناکام کوششوں کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے لبنان کی پارلیمنٹ کا دوبارہ اجلاس منعقد ہوا اور بالآخریہ معرکہ سر ہوگیا۔

جوزف عون کو وسیع پیمانے پر امریکا اور سعودی عرب کے پسندیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور وہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024