Monday, January 13, 2025, 5:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی نہ تھم سکی

لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی نہ تھم سکی

اسرائیلی حملوں میں مزید 11 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی بھی کارروائیاں

by NWMNewsDesk
0 comment

گزشتہ ہفتے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باجود اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہوئے حملے کررہے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کیا جس کا جواب اب اسرائیل نے لبنان میں بمباری کی صورت میں دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی تازہ بمباری میں 11 لبنانی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کےدرمیان 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا جو 27 نومبر سےنافذالعمل ہوا تھا۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ پر بھی بمباری جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی مارے گئے۔

سعودی عرب کے دورہ پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی کی کوششوں پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024