Saturday, June 21, 2025, 4:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نارتھ لندن میں گھر میں آتشزدگی سے ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

نارتھ لندن میں گھر میں آتشزدگی سے ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

پولیس نے 41 سالہ متشبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد ماں اور تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔

لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے 41 سالہ متشبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔

banner

پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور ایک 4 سالہ لڑکا شامل ہیں، جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔

 ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی ( کھوئی رٹہ ) سے ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024