54
ہنگامی ہڑتال کی کال پر لندن سے مختلف یورپی ممالک میں جانے والی تمام ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔
ہنگامی ہڑتال کی کال چینل ٹنل آپریٹر کی طرف سے دی گئی جس کے باعث 30 یورو اسٹار ٹرینیں منسوخ ہوئیں، 500 سے زائد مسافر یورو اسٹار سٹیشن پر پھنس گئے۔
چینل ٹنل آپریٹر کے مطابق ہڑتال کب تک چلتی ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ہڑتال فرانس میں یورو ٹنل ٹرین کے عملے کی جانب سے کی گئی ہے، یوروسٹار ٹرین لندن ، پیرس اور برسلز کے درمیان چلتی ہے۔