Friday, February 7, 2025, 8:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سارہ قتل کیس میں ملزم کی سزا میں اضافے کی درخواست دائر

سارہ قتل کیس میں ملزم کی سزا میں اضافے کی درخواست دائر

سارہ شریف کو ناقابل تصور درد، پریشانی اور بے چینی سے گزرنا پڑا

by NWMNewsDesk
0 comment

لندن میں 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سالیسٹر جنرل نے سارہ شریف کے قاتل والد عرفان شریف کی سزا میں اضافے کیلئے کورٹ آف اپیل سے رجوع کرلیا ہے۔

سالیسٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کو ناقابل تصور درد، پریشانی اور بے چینی سے گزرنا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ ملزم عرفان شریف کو غیر معمولی طور پر نرم سزا سنائی گئی ۔

banner

عدالت نے عرفان شریف کو کم از کم 40 اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33 برس کی سزا سنائی تھی۔

کورٹ آف اپیل کی عدالت اب فیصلہ کرے گی کہ کیا سزا میں اضافہ کیا جائے یا نہیں؟

برطانوی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی تھی

برطانیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنے پر تینوں کو جہاز سے ہی حراست میں لےلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024