Sunday, March 23, 2025, 3:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لندن کے تاریخی کلاک ٹاور ’بِگ بین‘ پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھنے والا گرفتار

لندن کے تاریخی کلاک ٹاور ’بِگ بین‘ پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھنے والا گرفتار

فلسطینی پرچم تھامے نوجوان 16 گھنٹے تک ننگے پاؤں بگ بین کلاک ٹاور پر چڑھا رہا

by NWMNewsDesk
0 comment

لندن پولیس نے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مذکورہ شخص کو  16گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد ایمرجنسی سروس کی گاڑی کے ذریعے نیچے اُتارا گیا۔

کلاک ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے پورا دن بگ بین سے کئی میٹر اوپر ایک کنارے پر ننگے پاؤں بیٹھے گزارا، یہاں تک کہ ایمرجنسی سروس کے عملے نے اس کو نیچے آںے کے لیے قائل کیا۔

ٹاور پر چڑھے شخص کو نیچے اترنے کے لیے قائل کرنے والے مذاکرات کار فائر ٹرک کی لفٹ پر سوار ہوئے تھے اور اس بات کرنے کے لیے میگا فون کا استعمال کر رہے تھے۔

banner

پولیس حکام نے بتایا کہ اس شخص کو ’طویل انتظار‘ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں اس شخصیت کو ہوڈی اور بیس بال کی ٹوپی پہنے دکھایا گیا جو کہہ رہا تھا کہ ’میں اپنی شرائط پر نیچے آؤں گا۔‘

مذکورہ شخص نے مخصوص انداز میں احتجاج ریکارڈ کرا کر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور برطانیہ میں احتجاج مخالف قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز یہ نوجوان فلسطینی پرچم تھامے بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا تھا۔

نوجوان نے فلسطینی کی آزادی اور اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے تھے۔

اس موقع پرپولیس نے بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں، فائر بریگیڈ اورایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود رہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024