Saturday, March 15, 2025, 11:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق

16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے، شناخت پاسپورٹ سے ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے لیبیا کشتی حادثے میں سات پاکستانی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں ہلاک 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے ہوئی۔

ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ مرنے والے سات شہری خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 ترکین وطن کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی ہے۔

banner

ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں 16 پاکستانی ہلاک ہوئے تاہم گزشتہ روز صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024