Saturday, April 26, 2025, 5:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لیبیا میں ایک اور کشتی سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر، 11 ہلاک

لیبیا میں ایک اور کشتی سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر، 11 ہلاک

حادثے میں چار پاکستانی شہری بھی ہلاک ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

یبیا کے مشرقی شہر سیریت کے قریب 12 اپریل کو ہراوا کوسٹ پر تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئی ہے۔

حادثے میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں چار پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں کی شناخت کی، جن کے نام زاہد محمود (گوجرانوالہ)، سمیر علی، سید علی حسین اور آصف علی (تینوں منڈی بہاؤالدین) بتائے گئے۔ ان کی عمریں بظاہر 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

یہ واقعہ کوئی پہلا حادثہ نہیں بلکہ کئی سالوں سے جاری اس المیے کا حصہ ہے، جس میں پاکستانی نوجوان، روزگار اور بہتر مستقبل کی امید لیے غیرقانونی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ لیبیا، ترکی اور یونان کے سمندر ان خوابوں کی اجتماعی قبریں بن چکے ہیں۔ صرف پچھلے دو سالوں کے دوران سینکڑوں پاکستانی نوجوان یورپ پہنچنے سے پہلے ہی کشتیوں کے ذریعے سمندر میں ڈوب کر ہلاک یو چکے ہیں۔

banner

جون 2023 میں یونان کے ساحل پر پیش آنے والا حادثہ شاید سب سے بڑا اور دل دہلا دینے والا سانحہ تھا، جس میں 280 سے زائد پاکستانی شہری مارے گئے تھے۔

اسی طرح فروری 2023 میں اٹلی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد پاکستانی جان سے گئے۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پسماندہ علاقوں سے تھا۔
حال ہی میں مراکش میں کشتی کے ذریعے یورپ جانے والوں کو مقامی ایجنٹوں کی جانب سے مبینہ طور پر ہتھوڑے مار کر ہلاک کیا گیا، جن میں سے اکثریت کی نعشیں تک نہیں ملیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024