Saturday, June 21, 2025, 4:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لیورپول پریڈ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 45 افراد زخمی

لیورپول پریڈ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 45 افراد زخمی

واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 45 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی عمر 53 برس اور تعلق برطانیہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے اور اس معاملے کی تفتیش دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر نہیں کی جا رہی۔

banner

ایمبولینس سروس کے سربراہ ڈیو کچن کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی کے 20 معمولی زخمی تھے، جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کم سے کم چار بچے بھی شامل ہیں۔

چار افراد اور ایک بچہ براہ راست گاڑی کے نیچے پھنس گئے تھے اور فائر فائٹرز نے گاڑی کو اٹھا کر نیچے سے نکالا۔

سٹی کونسل کے رہنما لیام رابنسن نے رات گئے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’اس نے شہر کے ایک خوشی کے دن کو غم کے اندھیرے میں بدل دیا۔‘

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے جب فنکشن ختم ہونے کے بعد لوگ باہر نکلنا شروع ہوئے تو ایک گرے رنگ کی وین لوگوں کی طرف مڑی اور کچلنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی نے پہلے رش سے باہر موجود ایک شخص کو ٹکر مارتے ہوئے ہوا میں اچھالا اور پھر ہجوم میں گھس گئی۔

اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیری رشید کا کہنا ہے کہ ’وہ بہت تیز تھی اور ہمارے قریب سے گزری اور لوگ بانٹ پر ہاتھ مار مار کر ڈرائیور کو رکنے کا کہتے رہے۔‘

ان کے مطابق ’گاڑی نہ رکنے پر ہجوم غصے میں آیا اور اس کے شیشے توڑ دیے اور گاڑی تھوڑی آہستہ ہوئی مگر پھر چل دوڑی۔ یہ بہت خوفناک منظر تھا، ایسا لگتا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024