بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے سڑک کے کنارے نصب بم کو اڑا کر سیکورٹی فورسز کے 9 ارکان کو ہلاک کر دیا۔
تازہ ترین حملہ وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں اس وقت ہوا جب فوجی ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن کرکے واپس آ رہے تھے، آپریشن کے دوران 4 باغی اور ایک پولیس افسر مارا گیا۔
ریاستی پولیس کے باغی مخالف آپریشنز کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن سے واپسی کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی رنگ سے ٹکراگئی، حادثے میں ایک ڈرائیور اور آٹھ فوجی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ نکسل باغیوں کی طرف سے کئی دہائیوں سے جاری شورش میں 10 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے.
باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے وسائل سے مالا مال وسطی علاقوں میں پسماندہ مقامی لوگوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ستمبر میں ماؤ نواز باغیوں کو ہتھیار ڈالنے یا ”آل آؤٹ“ حملے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو توقع ہے کہ وہ 2026 کے اوائل تک شورش کو کچل دے گی۔