Saturday, April 26, 2025, 4:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا یورپ کا ’موسٹ وانٹڈ‘ ڈرگ اسمگلر قتل

موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا یورپ کا ’موسٹ وانٹڈ‘ ڈرگ اسمگلر قتل

مارکو ایبن نے 400 کلو کی کوکین پائن ایپل کے ڈبوں میں بھر کر اسمگل کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپ کے انتہائی مطلوب منشیات کے اسمگلر اور اپنی ہی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے 32 سالہ مارکو ایبن کو میکسیکو میں قتل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکو ایبن کا تعلق نیدر لینڈز سے تھا اور انہیں دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 25 کلو میٹر کی دوری پر واقع ایتزپان زاراگوزہ کی میونسیپلٹی میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

میکسیکو سٹی کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے منشیات کے اسمگلر مارکو ایبن کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یورپ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپال نے برازیل سے نیدرلینڈز منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں مارکو ایبن کو یورپ کے ’انتہائی مطلوب مفروروں‘ کی فہرست میں شامل کیا ہوا تھا۔

banner

معلومات کے مطابق مارکو ایبن کو اکتوبر 2020 میں سات سال سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مارکو ایبن اور ان کے ساتھیوں نے سال 2014 سے 2015 کے درمیان مبینہ طور پر 400 کلو کی کوکین پائن ایپل کے ڈبوں میں بھر کر اسمگل کی تھی۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈرگ اسمگلر نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024