Friday, May 23, 2025, 8:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون

امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون

پاکستان پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے متحرک ہوگیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان سے پہلگام کے مقام پر ہونے والے حملے کی مذمت کرنے کا کہا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور اپنے انڈین ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے بدھ کو رابطہ کیا اور شدّت پسندی سے نمٹنے کے لیے انڈیا کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ پہلگام حملے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

banner

دونوں رہنماؤں سے الگ الگ گفتگو کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے پاکستان سے پہلگام حملے کی مذمت کرنے کا کہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے ’اس غیر ذمہ دارانہ حملے کی تحقیقات میں پاکستانی حکام سے تعاون پر زور دیا ہے۔‘

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ’کشیدگی کو کم کرنے، براہِ راست رابطے بحال کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے‘ کام کریں۔

واشنگٹن نے دوسرے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے میں تعاون کریں جبکہ انڈیا اور پاکستان کو معاملے کا ’ذمہ دارانہ حل‘ نکالنے کا کہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ انڈیا پر زور دے کہ وہ ’بیان بازی کم کرے۔‘

بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ مارک روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024