Monday, December 9, 2024, 7:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مالدیپ نےافغان ناظم الامور سےملاقات پرپاکستان سےہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

مالدیپ نےافغان ناظم الامور سےملاقات پرپاکستان سےہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

مالدیپ نے تاحال طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

مالدیپ کی حکومت نے افغان ناظم الامور سے بلااجازت ملاقات پر پاکستان سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا ہے۔

بیان کے مطابق ’اس کے نتیجے میں مالدیپ کی حکومت کی جانب سے مناسب کارروائی کی گئی ہے۔

محمد طحہٰ کا نام اسلام آباد میں مالدیپ مشن کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

طالبان نے2021 میں افغانستان میں مغربی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا اور برسرِ اقتدار آنے کے بعد اسلامی قوانین کی اپنی سخت تشریح کی بنیاد پر شہریوں کے طرز عمل اور طرز زندگی کے ضوابط کی وضاحت کرنے والے قوانین کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

banner

کسی بھی ملک نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے تاہم، اقتدار کے تین سال بعد طالبان حکام سفارتی طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان، چین، روس، ایران اور وسطی ایشیائی جمہوریہ نے کابل کے ساتھ ڈی فیکٹو سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں جبکہ دارالحکومت میں مغربی سفارت خانے تین سال سے بند ہیں۔
جنوبی ایشیا کا سب سے چھوٹا ملک مالدیپ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024