گزشتہ سال مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس افسران کے ساتھ جھگڑا کرنے کے الزام میں دو سگے بھائیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
20 سالہ نوجوان محمد عماز اور 25سالہ محمد عماد پر پولیس افسران پر حملہ کرنیکا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جولائی2023میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا تھا جس میں ایک پولیس آفیسر کو زمین پر لیٹے ہوئے شخص کے سر پر لات مارتے دیکھایا گیا تھا۔
جی ایم پی کی طرف سے اپنی انکوائری کرنے کے بعد دو پولیس افسران ابھی بھی انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کے نگران کے زیر تفتیش ہیں۔
ایک افسر کو معطل کر دیا گیا تھا لیکن جی ایم پی کے چیف کانسٹیبل سٹیفن واٹسن نے کہا کہ وہ اب اس معطلی کو اٹھا رہے ہیں۔
کراؤن پراسیکیوشن کا دعوی ہے مذکورہ نوجوانوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں کیساتھ بدسلوکی اور جھگڑا کیا گیا۔ تاحال اس واقعے میں کسی پولیس افسر پر فردجرم عائد نہیں کی گئی۔
دوسری طرف آئی او پی سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات تکمیل کے قریب ہیں۔ سوموار کو سی پی ایس کیساتھ تفصیل شیئر کر دی جائیگی۔