Wednesday, January 15, 2025, 12:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’ماں! کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی‘ دل برداشتہ بھارتی ریسلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

’ماں! کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی‘ دل برداشتہ بھارتی ریسلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام فائنل مقابلے میں اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے نااہل قراردے دیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام فائنل مقابلے میں اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دیے جانے پر بھارت کی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے دلبرداشتہ ہو کر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بھارتی ریسلر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ماں! کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی، میرے خواب اور میری ہمت ٹوٹ گئی، مجھ میں اب اور طاقت نہیں ہے۔

ونیش پھوگاٹ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا والی سارہ ہلڈیبرانڈٹ نے فائنل مقابلے میں کیوباکی یوزنیلیس گزمین لوپیز کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔

ونیش پھوگاٹ نے اپنی نااہلی کے خلاف ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں اپیل کی ہے اور مشترکہ طور پر چاندی کے تمغے سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔

banner

مزید آزاں جمعرات کے روز ثالثی عدالت کی جانب سے پیرس میں اس فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024