Tuesday, April 29, 2025, 10:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متنازع وقف بل کے خلاف بھارتی مسلم قیادت کا قومی تحریک کا اعلان

متنازع وقف بل کے خلاف بھارتی مسلم قیادت کا قومی تحریک کا اعلان

بھارتی کشمیر کی اسمبلی میں احتجاج، متنازع بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔

ل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھرپور قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی نے اعلان کیا کہ “قیادت کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی اور انصاف پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ظالمانہ ترامیم کے خلاف ایک مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔

مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز دہلی کے ٹاکٹوراسٹیڈیم میں عظیم عوامی اجتماع سے ہو گا جو عید الاضحیٰ تک جاری رہے گا۔

banner

انہوں نے کہا کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں ایک ہفتے تک ”وقف بچاؤ، دستور بچاؤ“ کی مہم چلائی جائے گی، بورڈ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ترامیم کو چیلنج کرے گا اور پُرامن احتجاج کرے گا۔

مولانا مجددی نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی ہر ریاست میں مسلم رہنماء علامتی گرفتاری دیں گے، ضلعی سطح پر احتجاج منظم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پیر کے روز مسلمانوں کے خلاف نافذ کردہ متنازع وقف قانون پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

نیشنل کانفرنس، کانگریس اور آزاد ایم ایل ایز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور نعرے لگاتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران وقف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

حکمراں نیشنل کانفرنس کے قانون سازوں نے وقف (ترمیمی) ایکٹ پر بحث کا مطالبہ کیا، جس سے جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں احتجاج اس وقت شدت اختیار کرگیا جب شینل کانفرنس پارٹی کے ممبران اسمبلی ہلال لون اور سلمان ساگر نے وقف ایکٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024