Sunday, September 15, 2024, 3:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متنازع گانے پر سزایافتہ ایرانی پاپ سٹار کی سزائے قید نصف کر دی گئی

متنازع گانے پر سزایافتہ ایرانی پاپ سٹار کی سزائے قید نصف کر دی گئی

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار کا فارسی گانا ایران میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں مختلف ٹویٹس پر مشتمل ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی اپیل کورٹ نے پاپ سٹار شیرین حاجی پور کو سنائی گئی قید کی سزا نصف کر دی ہے، پاپ سٹار کا وائرل ہونے والا گانا 2022 میں ملک گیر احتجاجی ترانہ بن گیا تھا۔

اے ایف پی نیوز کے مطابق عدلیہ نے گذشتہ روز منگل کو بتایا ہے کہ 27 سالہ شیرین گریمی ایوارڈ یافتہ حاجی پور کا گانا ’بارائے‘ ستمبر 2022 میں مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران مقبول ہوا۔

واضح رہے کہ 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کو ایران میں خواتین کے لیے حجاب کے ضابطے کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مارچ 2023 میں پاپ اسٹار نے کہا تھا ’انہیں قومی سلامتی کے خلاف عوام کو فسادات پر اکسانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔‘

banner

شیرین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا تھا ’ایران حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر بھی انہیں آٹھ ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔‘ تاہم ایرانی قانون کے تحت دونوں سزائیں ایک ساتھ چلتی ہیں۔

عدلیہ کی میزان ویب سائٹ پر گذشتہ روز منگل کو بتایا گیا ہے کہ ایران کی ایک اپیلٹ کورٹ نے حاجی پور کی سزا کم کر کے تقریباً 18 ماہ کر دی ہے۔

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار کا فارسی گانا ایران میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں مختلف ٹویٹس پر مشتمل ہے۔

یہ گانا مارچ 2023 میں فارسی کے شروع ہونے والے نئے سال پر وائٹ ہاؤس کی تقریب میں بھی چلایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے ایک ماہ قبل شیرین حاجی پور کو سماجی تبدیلی کے لیے بہترین گانے کا گریمی ایوارڈ پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024