Friday, February 7, 2025, 6:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » محمد صلاح کا ایک اورمنفرد ریکارڈ، یورپی مقابلوں میں 50واں گول

محمد صلاح کا ایک اورمنفرد ریکارڈ، یورپی مقابلوں میں 50واں گول

محمد صلاح نے اپنی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے آخری 16 مرحلے میں پہنچا دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

محمد صلاح کا ایک اور گول، لیورپول کی ایک اور فتح

انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے مصری فٹبالر محمد صلاح نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو چیمپیئنز لیگ کے آخری 16 مرحلے میں پہنچا دیا۔

محمد صلاح نے لِل کے خلاف کھیل کے دوران کرٹس جونز کے شاندار پاس پر ایک خوبصورت گول کیا، جو لیورپول کے لیے یورپی مقابلوں میں ان کا 50واں گول تھا۔

محمد صلاح نے 44 گول چیمپیئنز لیگ، 5 پچھلے سیزن کے یورپا لیگ اور 1 گول کوالیفائنگ مرحلے میں کیا تھا۔

banner

صلاح اب تک یورپ میں لیورپول کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں، جنہوں نے ان فیلڈ اسٹیڈیم میں 20 چیمپیئنز لیگ گول اسکور کیے ہیں۔

انگلش ٹیموں کے لیے کسی مخصوص میدان میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں صرف سرجیو ایگویرو (23، اتحاد اسٹیڈیم) اور روڈ وان نسٹلروی (23، اولڈ ٹریفورڈ) ان سے آگے ہیں۔

اس سیزن ان فیلڈ میں، محمد صلاح نے 15 میچوں میں 10 گول اور 8 اسسٹ کے ساتھ 18 گولز میں براہِ راست حصہ لیا ہے۔

صلاح نے اس سیزن میں تمام مقابلوں میں 31 میچز میں 22 گولز کیے ہیں اور مزید 17 گولز کے لیے معاونت فراہم کی ہے، جو یورپ کی بڑی لیگوں میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ گول انوالوومنٹس ہیں۔

لیورپول کے مداح محمد صلاح کی مستقل شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اور ان کی تعریفوں کے سلسلے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024