Monday, January 13, 2025, 12:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مراد سعید کی قیادت میں 1500 شرپسند سرگرم تھے: وزارت داخلہ

مراد سعید کی قیادت میں 1500 شرپسند سرگرم تھے: وزارت داخلہ

مفرور اشتہاری مراد سعید خود بھی احتجاج میں شریک تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مراد سعید کے زیرِقیادت 1500 ’سخت گیر شرپسند‘ سرگرم تھے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پُرتشدد احتجاج میں تربیت یافتہ شر پسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شامل تھے۔

وزارت داخلہ نے دعوی کیاکہ یہ سخت گیر 1500 شرپسند براہ راست مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ہمراہ تھا۔‘

وزارت داخلہ نے کہا کہ ’غیرمعمولی مراعات بشمول عمران خان سے ملاقاتوں کے باوجود پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔ مظاہرین نے سنگجانی کے بجائے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہو کر قانون توڑا۔ اور پشاور تا ریڈ زون تک مارچ کے دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔‘

banner

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پاک فوج کا پرتشدد مظاہرین سے کوئی براہ راست ٹکراؤ نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے اسلحہ بشمول اسٹیل سلنگ شاٹس، سٹین گرنیڈ، آنسو گیس شیل اور کیل جڑی لاٹھیوں کا استعمال کیا جبکہ پُرتشدد احتجاج میں خیبر پختونخواہ حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ ’اسلام آباد میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر متعین تین رینجرز اہلکاروں کو گاڑی چڑھا کر شہید کیا گیا۔ پُرتشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024