Monday, December 9, 2024, 5:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مستونگ میں بم دھماکے میں اسکول کے 5 بچوں سمیت 7 ہلاک

مستونگ میں بم دھماکے میں اسکول کے 5 بچوں سمیت 7 ہلاک

مرنے والوں میں5طالب علم، ایک پولیس اہلکار اور ایک پنکچر لگانے والا شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے پانچ کم عمر طلبہ سمیت 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں بھی اکثریت اسکول بچوں کی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ جمعے کی صبح مستونگ کے مرکزی علاقے میں سول اسپتال اور گورنمنٹ گرلز اسکول کے قریب اس وقت ہوا جب طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد سکول آ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اسکول کی وین بھی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

banner

سپتال اور سکول قریب قریب ہے پولیس کی گاڑی پولیس لائن سے اہلکاروں کو لے کر انسداد پولیو ٹیم کو سکیورٹی دینے کے لیے وہاں پہنچی تھی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ طالب علم، ایک پولیس اہلکار اور ایک پنکچر لگانے والا شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سکول کھلنے کے وقت ہوا اس لیے وہاں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024