Friday, February 7, 2025, 7:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بات چیت “آگے بڑھ رہی ہے؛ ٹرمپ

مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بات چیت “آگے بڑھ رہی ہے؛ ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکہ روانہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور دیگر ممالک کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بات چیت “آگے بڑھ رہی ہے”۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “بی بی (بنیامین نیتن یاہو) منگل کو آ رہے ہیں، اور میرے خیال میں ہمارے کچھ بہت اہم اجلاس شیڈول ہیں۔”

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ حماس کے خلاف جنگ، ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیتن یاہو پیر کو امریکی مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

banner

اس ملاقات کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور دیگر علاقائی امور پر بات چیت کرنا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، یہ ملاقات مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور اسرائیل کے جنگ بندی مؤقف پر تبادلہ خیال کے لیے ہوگی۔

سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں، ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکہ تعلقات کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی، ہم نے مشرق وسطی ٰکا نقشہ تبدیل کردیا، صدر ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024