100
مصری حکومت نے اسکولوں میں طالبات کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مصری وزارت تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے لیے جاری ضابطہ لباس میں طالبات کا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم سر پر دوپٹہ اوڑھنا اختیاری قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے ضابطہ لباس کے تحت سر ڈھانپنے کی خواہش مند طالبات کے لیے تعلیمی بورڈکا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن کا حجاب (اسکارف) استعمال کرنےکا پابند کیا گیا ہے، اس کے لیے بھی طالبات کے والدین یا سرپرستوں کی آگاہی اور پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔
