Sunday, March 23, 2025, 4:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مصر میں اخوان کے سربراہ محمد بدیع سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی

مصر میں اخوان کے سربراہ محمد بدیع سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی

عدالت نے 21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا بھی حکم دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 58 افراد کو سزائیں سنادیں۔

عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور نائب سربراہ محمود عزت سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی جبکہ دیگر افراد میں سے کچھ کو عمر قید، 6 افراد کو 15 سال قید اور 7 افراد 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق منتخب مصری صدر محمد مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہرے کرنے، انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی۔

عدالت نے 21 ملزمان کو مقدمات سے بری کرنے کا بھی حکم دیا۔

banner

خیال رہے کہ 2013 میں مصری فوج نے اخوان سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے جاچکے ہیں اور سیکڑوں کو قید اور سزائیں دی جاچکی ہیں۔

اخوان کے کئی قائدین کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں ہیں جبکہ معزول صدر محمد مرسی بھی دوران قید انتقال کرگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024