Sunday, March 16, 2025, 5:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مصطفیٰ عامر قتل کیس تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

مصطفیٰ عامر قتل کیس تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور فرانزک شواہد کا جائزہ لیا یا نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

راچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں پیش رفت کے حوالے سے محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس کے تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پراسیکیوشن کے ایک سینیئر رکن نے بتایا کہ تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملزم ارمغان کے خلاف درج چار مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات فراہم کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے اب تک کی گئی تفتیش، ان سے حاصل ہونے والے شواہد اور انویسٹی گیشن کے نتائج سے متعلق جامع رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

محکمہ پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ہے کہ کیس میں کتنے گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور آیا یہ بیانات عدالت میں موثر ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

banner

پراسیکیوشن نے مزید پوچھا کہ آیا ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور دیگر فرانزک شواہد کا جائزہ لینا شروع کیا ہے یا نہیں۔

انویسٹی گیشن کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور فنانشل ریکارڈ کو شامل تفتیش کرنے کا بھی کہا گیا ہے، تاکہ مقدمے میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پراسیکیوشن کو عدالت میں مضبوط کیس پیش کرنے میں مدد مل سکے۔

محکمہ پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ضروری شواہد اور قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع رپورٹ جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024