Wednesday, February 12, 2025, 8:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا کے ساحل پر 75 روہنگیا مہاجرین کشتی میں پھنس گئے

انڈونیشیا کے ساحل پر 75 روہنگیا مہاجرین کشتی میں پھنس گئے

سیکیورٹی اہلکاروں نے مہاجرین کو ساحل پر اترنے کی اجازت نہیں دی

by NWMNewsDesk
0 comment

مغربی انڈونیشیا کے ساحل کے قریب بدھ کے روز حکام نے کم از کم 75 روہنگیا مہاجرین جن میں چار بچے شامل ہیں سیاحتی ساحل پر کشتی سے اترنے سے روک دیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آچے صوبے کے لیوگے ساحل پر اترنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں کشتی میں ہی رکنے کا حکم دیا جس کی وجہ سے مہاجرین کشتی میں پھنس گئے۔

لیوگے ساحل پر موجود مقامی افسر رض علی ہادی نے بتایا ہے مقامی لوگوں نے کشتی میں سوار مہاجرین کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں جب کہ پولیس ساحل پر پولیس تعینات ہے۔

روہنگیا مہاجرین کو کشتی سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی خدشہ ہے کہ ساحل پر موجود ہجوم کا فائدہ لے کر مہاجرین فرار ہو سکتے ہیں، عام تعطیل کے باعث ساحل پر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

banner

مقامی افسر نے مزید بتایا ہے ’اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے نمائندوں کی ساحل پر آمد تک مہاجرین کو عارضی طور پر کشتی میں ہی سوار رہنے کا کہا گیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ظلم و ستم کا سامنا ہے اور ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ملائیشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024