Thursday, December 12, 2024, 1:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، 30 فلسطینی ہلاک، 130 زخمی

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، 30 فلسطینی ہلاک، 130 زخمی

غزہ جنگ کے آغاز سےفوجیوں سمیت کم از کم 23 اسرائیلی ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں کے دوران کم از کم 30 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ تلکرم کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملہ کیا گیا۔

فوج نے پیر کو بتایا تھا کہ اس نے جنین میں 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے اور 25 دہشت گردگرفتار کر لیے ہیں۔

ایک اور واقعہ میں جنین کے قصبے کفر دان میں ایک 16 سالہ لڑکی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئی۔

banner

فلسطین کی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں جہاں اسرائیلی فورسز ایک ہفتے سے کارروائیاں کر رہی ہیں، بدھ کے روز سے اب تک 30 افراد ہلاک اور 130 کے لگ بھگ زخمی ہو چکے ہیں۔

فوج کہنا ہے کہ جینن اور اس سے ملحقہ پناہ گزین کیمپ طویل عرصے سے اسرائیل کے خلاف لڑنے والے عسکریت پسندوں کا ایک گڑھ رہا ہے۔

جنین کے قریب تلکرم کے متعلق فوج نے پیر کی رات بتایا کہ اس کے طیاروں نے وہاں موجود ایک فلسطینی عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جہاں سے سیکیورٹی فورسز پر گولی چلائی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں نے مغربی کنارے میں کم از کم 637 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں کے حملوں میں فوجیوں سمیت کم از کم 23 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024