11
اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔
اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا تھا۔ ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان تھیں۔
ٹرمینل پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آورماراگیا۔
واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا اور راہداری سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب مغربی کنارے میں مسلسل ایک ہفتے اسرائیلی فوجیوں کے سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد فلسطینیوں ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوگی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔