مغربی کنارے کے شمال میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری آپریشن میں دس فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھ فلسطینیوں کو ہلاک کیا
اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی ایک اور کارروائی میں طوباس شہر کے قریب الفارعہ کیمپ میں چار فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانبب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی جنین اور طولکرم شہر میں کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ آپریشن کا مقصد مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔
فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ الاغوار میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک واقع اسپتالوں کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے تا کہ مسلح افراد کو وہاں پہنچنے سے روکا جا سکے۔
بیان کے مطابق اس وسیع آپریشن میں فضائی معاونت بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ لڑائی کے متوقع مقامات کے مطابق فلسطینی آبادی کے منظم انخلا کا بھی امکان ہے۔