Thursday, December 12, 2024, 12:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغوی لیفٹننٹ کرنل اور رشتہ دار بحفاظت گھر پہنچ گئے: پاکستان فوج

مغوی لیفٹننٹ کرنل اور رشتہ دار بحفاظت گھر پہنچ گئے: پاکستان فوج

مغوی لیفٹیننٹ کرنل کی رہائی عمائدین کی مدد سے عمل میں آئی :آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان فوج کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا کیے جانے والے لیفٹیننٹ کرنل اور ان کے تین رشتہ داروں کو ’بحفاظت اور غیر مشروط‘ طریقے سے رہا کرا لیا گیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق مغوی لیفٹینٹ کرنل خالد امیر اور ان کے رشتہ داروں کی رہائی علاقے کے معززین اور قبائلی عمائدین کی مدد سے باحفاظت طریقے سے عمل میں آئی۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ تمام مغوی حفاظت کے ساتھ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے تحصیل کلاچی میں پاکستان فوج کے ایک لیفٹینٹ کرنل کو اپنے دو بھائیوں اور بھانجے سمیت اغوا کر لیا۔

banner

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی تھانے کی حدود میں بدھ (28 اگست) کو شام چھ بجے کے قریب پیش آیا اور ان افراد کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ فوجی افسر کے والد کی فاتحہ خوانی کے لیے مسجد میں بیٹھے تھے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ’یہ چاروں افراد مسجد میں فاتحہ خوانی کے لیے بیٹھے تھے کہ مسلح افراد انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے۔‘

پولیس کے مطابق ان مغوی افراد میں شامل فوجی افسر کا ایک بھائی کنٹونمینٹ بورڈ راولپنڈی میں اسسٹنٹ کمشنر جبکہ دوسرا بھائی نادرا میں ملازم ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان شدت پسندی کے لحاظ سے شمالی و جنوبی وزیرستان کے بعد خیبرپختونخوا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جس کی مختلف وجوہات میں سے ایک اس ضلعے کا محل وقوع ہے۔

شمالی و جنوبی وزیرستان سے متصل ہونے کی وجہ سے یہاں شدت پسندی کے کئی واقعات ہو چکے ہے۔

محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ڈی آئی خان میں 2023 میں مجموعی طور پر 98 شدت پسندی کی کارروائیاں ہوئیں، جن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 21 اہلکار جان سے گئے تھے۔

اسی طرح شدت پسندی کی بڑی کارروائی کارروائی دسمبر 2023 میں درابند کے ایک فوجی کیمپ میں ہوئی تھی، جہاں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں پولیس کے مطابق کم از کم 23 فوجی اہلکار جان سے گئے تھے۔ اس حملے میں شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ سے ٹکرا دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024